ابنا: صدر مملکت نے پیغمبر اسلام حضور ختمی مرتبت(ص) اور آسمان امامت و ولایت کے چھٹے درخشاں ستارے فرزند رسوۖل حضرت امام جعفر صادق(ع) کے یوم ولادت و باسعادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض حکام اور تہران میں منعقدہ سترھویں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کے مہمانوں اور عوام سے اپنے خطاب میں اس مبارک دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایک دین، ایک پیغمبرۖ، مشترکہ مفادات، مشترکہ دشمن اور فلسطین و بیت المقدس جیسی امنگیں، مسلمانوں کو متحد کرسکتی ہیں۔انھوں نے عالم اسلام میں پائے جانے والے مسائل اور اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بے شک آنحضرت(ص)، تکفیری، گمراہ کن اور تشدد و انتہا پسندی کی راہ اختیار کرنے والوں سے رنجیدہ ہیں اور مسلمانوں کو چاہیئے ایکبار پھر اپنے پیغۖمبر رحمت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ قرآن سے رجوع کرتے ہوئے تدبیر، عقل و منطق، اعتدال و امید اور مسلسل کوششوں سے اسلامی تہذیب و تمدن کا دوبارہ احیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 498139
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی ندائے اتحاد پر لبیک کہتے ہوئے مسلمان، نجات حاصل کرسکتے ہیں۔